سمر قرآنی کورسز کا جائزہ لینے کے لئے قرآن علمی کمپلیکس کے وفود کا ملک کے متعدد گورنریٹس کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کے وفود بابل، میسان، کرکوک اور صلاح الدین گورنریٹس میں موسم گرما کے قرآنی کورسز کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ وزٹ کر رہے ہیں۔

بابل گورنریٹ میں قرآن علمی کمپلیکس کے وفد، جس میں کمپلیکس کےسربراہ ڈاکٹر لواء عبد الحسن العطیہ کے سائنسی معاون بھی شامل تھے، نے سمر قرآنی کورسز کا جائزہ لیا۔ وفد نے بابل کے جنوبی علاقوں میں واقع تعلیمی مراکز کا دورہ بھی کیا اوران کورسز کے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی اور اساتذہ کو تاکید کی کہ وہ آنے والی نسلوں کو تعلیم دینے میں اپنا ایمانی و روحانی سفر جاری رکھیں۔

کرکوک گورنریٹ میں کمپلیکس کے وفد کے سربراہ شیخ جابر الخاقانی نے کہا: "یہ کورس گورنریٹ کے مرکزکے علاوہ دقوق ، تازا اور لیلان کے علاقوں میں منعقد کیے گئے ہیں کہ جن میں (6-16) سال کی عمر کے(3,000) طلباء شرکت کر رہے ہیں اور یہ کورسزکرکوک گورنریٹ کی (25) مساجد اور حسینیات میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔"

قرآن کمپلیکس میں قرآنی سرگرمیوں کے یونٹ کے حسن العمیدی ​​نے کہا: "قرآن کمپلیکس کے وفد نے سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کا جائزہ لینے کے لئے میسان گورنریٹ کا دورہ کیا۔ "
انہوں نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد ان کورسز کی پیشرفت، اور ان کی تکنیکی اور لاجسٹک ضروریات کا جائزہ لینا ہے ۔

صلاح الدین گورنریٹ میں بھی علمی کمپلیکس کے وفد نے گورنریٹ میں جاری موسم گرما کے قرآنی کورسز کا جائزہ لیا کہ جن میں(6-16) سال کی عمر کے (3000) طلباء شرکت کر رہے ہیں، اور یہ کورسز (100) پروفیسرز اور اساتذہ کی زیر نگرانیامیرلی اور طوز خرماتو کی (30) سے زائد مساجد اور حسینیات میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔

ان کورسز کے انعقاد کا مقصد بچوں کی تعطیلات کو علمی، قرآنی و ثقافتی اعتبار سے ثمرآور بنانا اور ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: