مابین الحرمین ڈویژن زیارت عرفہ کے لئے آنے والے زائرین کرام کوخدمات فراہم کرنے کے لئے غیر معمولی کوشیشیں کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مابین الحرمین ڈویژن زیارت عرفہ اور عید الاضحی کی عظیم مناسبات پر مقامات مقدسہ کربلا آنے والے زائرین کرام کو متنوع خدمات فراہم کرنے کے لئے غیر معمولی کوشیشیں کر رہا ہے۔

مابین الحرمین ڈویژن کے نائب سربراہ حبیب الدحش نے کہا: "مابین الحرمین ڈویژن کا عملہ زائرین کرام کو مراسم زیارت و عبادت کی ادائیگی اور دعائیہ تقریب کے انعقاد کے لئے پرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ مختلف طرح کی خدمات فراہم خدمات فراہم کرنے کے لئے غیر معمولی کوشیشیں کر رہا ہے۔ "


انہوں نے مزید کہا، "مابین الحرمین ڈویژن کی جانب سے یوم عرفہ کی مناسبت پر آنے والے زائرین کو پینے کا ٹھنڈا پانی اور برف فراہم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: "مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے یوم عرفہ کی مناسبت پر دعائیہ تقریبات کی ادائیگی کے لئے مابین الحرمین ایک ہزار سے زیادہ قالین بچھائے ہیں جبکہ ماحول کو ٹھنڈا کرنے اور درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے مینٹیننس اینڈ انجینئرنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے مابین الحرمین واٹر سپرے سسٹم نصب کیا گیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: