علامہ سید صافی سے علامہ شیخ کربلائی کی ملاقات اور ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد

آج صبح روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی سے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے ملاقات کی، انھیں عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔

علامہ شیخ کربلائی جب عید کی مبارکباد پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تشریف لائے تو روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل اور روضہ مبارک امام حسین(ع) کے دیگر اعلی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین اور روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے اراکین اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے آنے والے اس اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا۔

سب نے عید الاضحی کی پرمسرت مناسبت پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی اور ملک اور عوام کے لیے امن و سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ آج بڑی تعداد میں کربلا کے قبائلی سرداروں، نامور شخصیات، سرکاری افسران، مختلف محکموں کے نمائندوں اور سیکیورٹی فورسز کے کمانڈروں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور مبارک باد پیش کی اور اسی طرح ہزاروں مومنین نے روضہ مبارک میں نماز عید ادا کی۔۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: