دوسرے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے ضمن میں منعقد کی جانے والی علمی و فکری سرگرمیوں اور پروگرامز کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے دوسرے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے ضمن میں منعقد کی جانے والی علمی و فکری سرگرمیوں اور پروگرامز کا اعلان کر دیا ہے، کہ جو (27 جون 2024) سے (4 جولائی 2024) تک جاری رہے گا۔

افتتاحی تقریب جمعرات 20 ذی الحجہ 1445ھ بمطابق (27 جون 2024) کو سہ پہر چار بجے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں منعقد کی جائے گی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد کی جانے والی افتتاحی تقریب کی اہم سرگرمیاں درج ذیل ہیں۔
- تلاوت قرآن مجید سے تقریب کا آغاز۔
- روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزء) کا خطاب۔
- اس کے بعد ایک دستاویزی فلم دکھائی جائے گی اور پھر عربی زبان میں الشعر العمودي پر مشتمل قصیدہ۔
- کانفرنس کے عنوان پر ایک ابتدائی تحقیق (پیغمبر اور امامت لازم و ملزوم ہیں)۔
- آئمہ اطہار علیہم السلام کے علمی ورثہ پر کام کرنے والے متعدد ماہرین و محققین کو اعزاز سے نوازانا۔

دوسرے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے ضمن میں سلسلہ وار کانفرنسز بھی منعقد کی جائیں گی، جس کا آغاز جمعہ 21 ذی الحجہ کو الکفیل یونیورسٹی میں امام علی علیہ السلام کانفرنس سے ہوگا اور اس کا اختتام بروز جمعرات 27 ذی الحجہ 1445 بمطابق (4 جولائی 2024) کو امام الحجہ علیہ السلام کانفرنس کے انعقاد کے ساتھ ہوگا۔ اس کے علاوہ آرگنائزنگ کمیٹی اور شریک وفود کی تقاریر، ثقافتی اور فنی مقابلے، ورکشاپس اور سیمینارز، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پراجیکٹس کا دورہ اوردیگر تقریبات شامل ہیں۔

تقریبات کا شیڈول:
- جمعرات، 20 ذی الحجہ 1445ھ (27 جون، 2024): افتتاحی تقریب کے علاوہ شخصیت کی تعمیر میں صحیح تعلیم کے اثرات پر ایک علمی ورکشاپ کا انعقاد۔

- جمعہ 21 ذی الحجہ 1445 ہجری (28 جون 2024): امام علی علیہ السلام کی کانفرنس۔

- ہفتہ، 22 ​​ذی الحجہ، 1445 ہجری (29 جون، 2024): امام حسن و امام حسین علیہم السلام کانفرنس، انگریزی زبان میں ریسرچ کانفرنس، ایک قرآنی شام۔

- اتوار 23 ذی الحجہ 1445 ہجری (30 جون 2024): امام سجاد اور امام باقر علیہم السلام کانفرنس۔

- پیر 24 ذی الحجہ 1445 ہجری (1 جولائی 2024): امام صادق اور امام کاظم علیہ السلام کانفرنس، حرم مقدس کے منصوبوں کا تعارف۔

- منگل 25 ذی الحجہ 1445 ہجری (2 جولائی 2024): امام رضا اور امام جواد علیہم السلام کانفرنس۔

- بدھ 26 ذی الحجہ 1445ھ (3 جولائی، 2024): امام الہادی اور امام حسن العسکری علیہم السلام کانفرنس، علاوہ نتائج کے اعلان کی تقریب عمودی شاعری، مختصر کہانی اور فوٹوگرافی مقابلے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان، شام میں العمید یونیورسٹی کے باغات میں مہمانوں کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے منصوبوں کا ایک تعارف۔
- جمعرات 27 ذی الحجہ 1445 ہجری (4 جولائی 2024): امام الحجہ علیہ السلام کانفرنس اور اختتامی تقریب۔

یہ تقریبات عالم اسلام کے محققین اور ماہرین تعلیم کی شرکت کے ساتھ مذہبی اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور ائمہ علیہم السلام کے علمی و ثقافتی ورثے کے احیاء کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا حصہ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: