روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نے یوم عرفہ اور عید الاضحی کے موقع پر مقامات مقدسہ کربلا آنے والی زائرات کو متعدد خدمات فراہم کیں۔
ڈویژن کی سربراہ سیدہ عذرا الشامی نے کہا: "ہمارے ڈویژن کے عملے نے یوم عرفہ اور عید الاضحی کی بابرکت مناسبات کے دوران خواتین زائرین کو مختلف طرح کی خدمات فراہم کیں۔ ڈویژن سے منسلک تبلیغ یونٹ کا عملہ صحن مقدس کے بیرونی دروازوں اور وضو کی جگہوں پر خواتین زائرین کو ان عظیم مناسبات اور آداب زیارت سے متعلق رہنمائی اور خدمات فراہم کرتا رہا۔ "
انہوں نے مزید کہا: "ڈویژن سے منسلک شریعہ یونٹ کے عملے نے زائرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے اور انہیں شرعی احکام سمجھانے کے ساتھ ساتھ فون کال یا ڈویژن کی ویب سائٹس کے ذریعے
پوجھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے خدمات فراہم کیں۔"
انہوں نے کہا: "ڈویژن سے منسلک قرآنی یونٹ نےان مناسبات کے احیاء کے روزانہ کی بنیاد پر قرآنی محافل کے علاوہ دیگر کئی عبادتی و ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے، جن میں زیارت عرفہ اور عید الاضحی کے لیے مخصوص عبادت و اعمال اور خواتین زائرین کو سورۃ الفاتحہ کی درست تلاوت سکھانا شامل ہے۔"
ڈویژن سے منسلک میڈیا اینڈ ایکٹیویٹیز یونٹ کی سربراہ سیگہ رجاء علی نے مذکورہ بالا یونٹ کے عملے کی طرف سے پیش کیے گئے پروگراموں اور تقریبات کے بارے بات کی، جس میں ڈویژن کی جانب سے خواتین زائرین اور بچوں کے لئے حضوری اور آن لائن مقابلے بھی شامل ہیں۔


