قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سےعيد الله الأكبرعید غدیر کی پرمسرت مناسبت پر دارالحکومت بغداد میں ایک قرآنی محفل کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سےعيد الله الأكبرعید غدیر کی پرمسرت مناسبت پر دارالحکومت بغداد میں ایک قرآنی محفل کا اہتمام کیا گیا۔
یہ پرنور محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی کہ جس میں مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ قرآنی محفل بغداد کے علاقے الشعب میں واقع مسجد و حسینیہ (الحاجة فخرية البيرماني) میں منعقد کی گئی تھی۔ اس بابرکت محفل میں قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے قاریان حافظ حسین الغزي اور علي جواد الفريجي نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ انسٹی ٹیوٹ کے منشد علی الذہبی نے اس مبارک موقع کی مناسبت سے خوبصورت قصیدے پڑھے۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے عید غدیر منانے اور اس مبارک موقع پر روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام میں آنے والے زائرین کا استقبال کرنے کے لیے ایک مربوط اور جامع پروگرام تیار کیا ہے جس کے ضمن میں مختلف علمی و ٹقافتی سرگرمیاں، تقریبات اور کانفرنسز و سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: