عمانی آرٹسٹ: درست تربیتی وتعلیمی طریقۂ کار کے احیاء اور سماجی بیداری میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا اہم کردار ہے

فنون لطیفہ سے وابستہ عمانی آرٹسٹ سید علی بن ہلال معمری نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ درست تربیتی وتعلیمی طریقۂ کار کے احیاء اور سماجی بیداری میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا اہم کردار ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتۂ امامت کے ضمن میں منعقد ہونے والی نمائش میں شرکت کے دوران کیا کہ جو (النبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات کا اہم حصہ ہے اور اس عنوان کے ضمن میں جاری ہے: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة)

المعمری نے کہا کہ دوسرے بین الاقوامی ہفتہ امامت میں ہماری شرکت نے ہمیں غدیر کے واقعہ کے بارے میں اپنے جذبات کو فنی کتبوں اور تختیوں کے ذریعے ظاہر کرنے کی ترغیب دی اور ہم اپنے فن کے ذریعے اہلِ بیت(ع) سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ درست تربیتی وتعلیمی طریقۂ کار کے احیاء اور سماجی بیداری میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا اہم کردار ہے۔

باقی خبر سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کریں:

https://alkafeel.net/news/index?id=26067&lang=ar
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: