اکیڈمک ماہرین تعلیم: ثقافتِ اہل بیت(ع) کی نشر واشاعت میں ہفتۂ امامت کا فعال کردار ہے

عراقی اور غیر ملکی اکیڈمک ماہرین تعلیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہفتۂ امامت کا اہل بیت(ع) کی ثقافت کو پھیلانے میں ایک فعال کردار ہے، کہ جو عصرِ حاضر کی علمی اور ثقافتی پیش رفت کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دوسرے بین الاقوامی ہفتۂ امامت کی تقریبات میں شرکت کے دوران کیا کہ جس میں مذہبی، علمی اور سرکاری شخصیات کی بڑی تعداد نے شریک ہے۔

(النبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک اس عنوان کے ضمن میں جاری رہیں گی: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة)

کربلا یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والی ڈاکٹر کریمہ مدنی نے کہا ہے کہ ہفتۂ امامت کے ضمن میں منعقدہ کانفرنسوں کو بڑی بین الاقوامی، ثقافتی، سماجی اور مذہبی کانفرنسوں کی حیثیت حاصل ہے اور ان میں تمام سائنسی و علمی اور حوزوی پہلوؤں کو اہمیت دی جاتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہفتۂ امامت کا اہل بیت(ع) کی ثقافت کو پھیلانے میں ایک فعال کردار ہے، کہ جو عصرِ حاضر کی علمی اور ثقافتی پیش رفت کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

ان کے علاوہ قاہرہ یونیورسٹی میں اسلامی تہذیب وتمدن اور آثار کے ماہر ڈاکٹر عادل زیادہ نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔

مکمل خبر سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=26078&lang=ar
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: