روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ مذہبی امور کے وفد نے مشرقی ترکی کے شہر میں واقع مسجد حاج علي عسكر میں منعقد کئے جانے والے جشن غدیر میں شرکت کی۔
شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے وفد نے عید غدیر کے موقع پرمشرقی ترکی میں واقع شہر إغدير کی مسجد حاج علي عسكر ايشيق كايا میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس تقریب میں وفد کی جانب سے خطاب اور نماز مغربین کی امامت کے علاوہ جشن میں شریک مومنین سے ملاقات اور روضہ مبارک کےمتولی شرعی سید احمد الصافی کی طرف سے سلام اور نیک تمناؤں پر مبنی پیغام بھی ان تک پہنچایا گیا۔"
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے سید احمد الصافی کی ہدایت اور ترکی میں اہل بیت فاؤنڈیشن (علیہم السلام) کی دعوت پر جشن غدیر میں شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے نے ترکی کے مختلف علاقوں میں عید غدیر کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی دیگر تقریبات میں بھی شرکت کی اور اس عظیم مناسبت کو ترکی کے مومنین کے ساتھ منایا۔




