محقق کوفہ یونیورسٹی: احادیث نبوی اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے فرامین علوم القرآن کی بنیاد اور نشرواشاعت کے بنیادی مصادر ہیں

کوفہ یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر شیخ لیث عبد الحسین العتیبی نے امام حسن علیہ السلام کانفرنس کے تحقیقی سیشن میں شرکت کرتے ہوئے (القرآن الكريم في فكر الإمام الحسن المجتبى (عليه السلام) ) کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

امام حسن علیہ السلام کانفرنس دوسرے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر العمید یونیورسٹی میں منعقد کی گئی تھی۔

(النبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک اس عنوان کے ضمن میں جاری رہیں گی: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة)

ڈاکٹر شیخ لیث عبد الحسین العتیبی نے اپنی تحقیق کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا: "جو شخص بھی علوم القرآن کی تاریخ کا مطالعہ کرتا ہے تو اس پر واضح ہو جاتا ہے کہ احادیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے فرامین ہی ان علوم کی بنیاد اور نشرواشاعت کے بنیادی مصادر ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ "علم أسباب النزول اہم قرآنی علوم میں سے ایک ہے، أسباب النزول کو تاریخ میں مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے کہ جن میں یہ سرفہرست ہیں:أسباب التنزيل، سبب نزول القرآن، سبب نزول الآية وغیرہ۔"

محقق نے توجہ دلائی کہ "اہل بیت علیہم السلام سے منقول احادیث عام طور پر قرآن مجید کے علوم کی اہمیت اور خاص طور پرعلم أسباب النزول کی اہمیت کی تصدیق کرتی ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: