روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے نجف گورنریٹ میں سمر قرآنی کورسز کے(8,000) طلباء کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے نجف گورنریٹ میں سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کے(8,000) طلباء کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تقریب قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ/ نجف برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔

(أشبال الكفيل) کے چھٹے بیچ کی گریجویشن کی تقریب مسجد سہلہ کے صحن السيدة نرجس (عليها السلام) میں منعقد ہوئی کہ جس میں مقامات مقدسہ کے وفود، اعلی حوزوی و سماجی شخصیات اور ان کورسز کے کے اساتذہ نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی کے دفترسے منسلک مركز متابعة الأداء العام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد الشیخ علی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نئی نسل کی اہمیت سے آگاہ ہے اور قرآن کمپلیکس اپنی متعدد قرآنی تشکیلات و مراکز کے ذریعے فہم اور غور و فکر پر مبنی قرآنی ثقافت کو پھیلا نےاور ایک صحیح قرآنی ماحول پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ ایک ایسی نسل تیار کی جا سکے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام ام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

نجف الاشرف میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سيد مهند الميالي نے بتایا کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ/ نجف برانچ کی جانب سے نجف گورنریٹ میں سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کےتقریباً (8,000) طلباء کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈاکٹر احمد شیخ علی قرآن علمی کمپلیکس کے سربراہ کے علمی معاون ڈاکٹر لواء العطیہ نے تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال قرآن کمپلیکس کی جانب سے ملک کے (12) گورنریٹس ( کربلا، بغداد، نجف، بابل، دیوانیہ، مثنٰی، واسط، ذی قار، میسان، کرکوک، صلاح الدین اور دیالہ) میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، جن میں (66,000) سے زیادہ طلباء نے شرکت کی۔ قرآن انسٹی ٹیوٹ/ نجف برانچ کی نگرانی میں منعقد ہونے والے ان قرآنی کورسز میں (32,616) طلباء نے شرکت کی جبکہ (1,045) پروفیسرز اور اساتذہ نے بچوں کو قرآنی و تعلیمی خدمات فراہم کیں۔

اس تقریب میں سمر قرآنی کورسز کے طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک طالب علم نے تقریر کی اور اس قابل قدر منصوبے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور قرآن مرکز کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: