امام باقر(ع) سے مروی روایات میں مومن کے احترام اور مخالفین کے عقاب کے بارے میں ایک تحقیقی مقالہ

محقق شیخ محمد علی صالحی نے ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا جس میں انھوں نے امام باقر(ع) سے مروی روایات کی روشنی میں مومن کے احترام، اس کی عزت وحرمت، اس کے عیوب کی پردہ داری اور مخالفین کے عقاب اور اس کے سماجی اثرات کے بارے میں ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا ہے کہ جس کا عنوان ہے: (احترام المؤمن وحرمته ووجوب ستر عيوبه – دراسة في المفاهيم وعقوبات المخالفين وآثارها الاجتماعية في المأثور عن الإمام الباقر عليه السلام).

یہ مقالہ امام باقر(ع) علمی کانفرنس میں پیش کیا گیا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے جاری دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کا اہم حصہ ہے۔ (النبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت اس ہفتۂ امامت کی تقریبات 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک اس عنوان کے ضمن میں جاری رہیں گی: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة)۔

امام باقر(ع) کانفرنس کا اہتمام مرکز الصادقین برائے تحقیق و مطالعات نے کیا تھا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی هيأة العُليا لإحياء التّراث کا ذیلی ادارہ ہے۔

شیخ صالحی نے بیان کیا کہ "خدا تعالی نے مومن کو اشرف قرار دیا ہے اور اسے عظیم مقام سے نوازا ہے، اور اس کے ارد گرد حدود بنائی ہیں اور دوسروں کو ان حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی، پس اللہ نے قول وفعل اور اشارہ سے، مومن کی موجودگی اور عدم موجودگی میں، اس کی جان، عزت وناموس اور مال کی حفاظت کا حکم دیا ہے. ان پہلوؤں کا ذکر آیات اور احادیث تاکید کے ساتھ کیا گیا ہے، یہاں تک کہ ان میں سے بعض روایات میں مذکور ہے کہ مومن کی عزت وحرمت کو پامال کرنے والے کا ایمان یا اسلام سلب ہو جانے کا، امام باقر(‏ع) نے ان امور کو بہت اہمیت دی انہوں نے مومن کی عزت و حرمت اور گناہوں کی حدود اور اس زمرے میں آنے والے اعمال اور الفاظ کو واضح طور پر بیان کیا اور مومن کی عزت کو محفوظ رکھنے والے اعمال بھی واضح کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: