احیائے ورثہ کے سپریم کمیشن سے منسلک الصادقین سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مجلس ادارہ کے متعدد اراکین کے علاوہ بہت سی علمی، حوزوی، اکیڈمک اور سرکاری شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔
(النبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک اس عنوان کے ضمن میں جاری رہیں گی: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة) اور یہ کانفرنس اس کا اہم حصہ ہے۔
کانفرنس کی انتظامی و علمی کمیٹی کی طرف سے شیخ حمد الشمری نے خطاب کیا۔ اس کے بعد محقق شیخ علی الغازی کے افتتاحی مقالے پر بحث ہوئی۔
اس کانفرنس کے لئے (35) تحقیقی مقالات موصول ہوئے جن میں سے (4) مقالات پر کانفرنس کے تحقیقی سیشن کے دوران بحث کی جائے گی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہفتہ امامت کے انعقاد کے ذریعے اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کوپھیلانے، عصرحاضر کے بحرانوں سے نمٹنے، فکری شکوک و شبہات کو دور کرنے اور منحرف نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔


































