دوسرے سالانہ بین الاقوامی ہفتۂ امامت کے ضمن میں منعقدہ امام جواد (ع) کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے جاری دوسرے سالانہ بین الاقوامی ہفتۂ امامت کے ضمن میں منعقدہ امام جواد(ع) کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکریٹری جنرل سید مصطفٰی مرتضیٰ ال ضیاء الدین، ان کے نائب انجینئر عباس موسی اور مجلس ادارہ کے متعدد اراکین کے علاوہ بہت سی علمی، حوزوی، اکیڈمک اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

نبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک اس عنوان کے ضمن میں جاری رہیں گی: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة) اور یہ کانفرنس اس کا اہم حصہ ہے۔

اس کانفرنس میں امام محمد جواد علیہ السلام کی حیات مبارکہ کے متعدد محوروں سے متعلق (4) تحقیقی مقالوں پر بحث کی گئی۔

کانفرنس کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ال ضیاء الدین، العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر ریاض طارق العمیدی ور ان کے مشیر ڈاکٹر کریم حسین نصیح نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے محققین کو اعزاز سے نوازا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہفتہ امامت کے انعقاد کے ذریعے اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کوپھیلانے، عصرحاضر کے بحرانوں سے نمٹنے، فکری شکوک و شبہات کو دور کرنے اور منحرف نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: