فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی علوم کی جانب سے منعقد کردہ (ينابيع الرحمة) کورس کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی علوم کی جانب سے نوجوان خواتین کے لئے منعقد کردہ (ينابيع الرحمة) کورس کا اختتام ہو چکا ہے ۔ اس کورس میں کربلا سے تعلق رکھنے والی 360 لڑکیوں نے شرکت کی۔

فاطمہ بنت اسد ڈویژن کی سربراہ سیدہ فاطمہ الموسوی نے کہا، " اس کورس کی اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، جس کے بعد متعدد فکری و ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں فیملی کلچر سینٹر کی طرف سے پیش کردہ سرگرمی (تصویر اور تبصرہ) اور فاطمہ بنت اسد ڈویژن کی طرف سے پیش کردہ سیگمنٹ (سوچیں اور جواب دیں) بھی شامل تھا۔

انہوں نے مزید کہا، " تقریب کی اختتامی سرگرمیوں میں اس کورس کی طالبات کے ایک گروپ نے اہل بیت علیہم السلام کے بارے میں ایک خوبصورت قصیدہ پڑھا۔ تقریب کا اختتام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے بارے میں ایک خوبصورت نظم کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد کورس کی شرکاء میں سرٹیفیکیٹس اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: