روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ ما بین الحرمین کے عملے نے محرم کے قریب آتے ہی پورے ما بین الحرمین میں سیاہ چادریں اور سیاہ علم نصب کر دیئے ہیں۔
مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ سید محمد مصطفیٰ طویل نے بتایا ہے کہ ہمارے شعبہ کے عملے نے ایام سوگ اور ماہ محرم کے قریب آتے ہی پورے ما بین الحرمین میں سیاہ چادریں، سیاہ علم اور عزائی بینرز نصب کر دیئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بینروں پر مکتوب مختلف عبارات کے ذریعے آئمہ اہل بیت علیہم السلام کو اس سانحہ کا پرسہ پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم اور صفر کے مہینوں میں یہاں مظاہر حزن وغم موجود رہیں گے۔






