ماہ محرم کی پانچویں شب کے احیاء اور عزاداری کے لیے لاکھوں زائرین اور عزادار روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں موجود ہیں۔
کربلا مقدسہ کے دونوں روضات مقدسہ اور ان کے گرد ونواح میں عراق کے مختلف علاقوں اور دنیا کے متعدد ممالک سے آئے ہوئے عزاداروں کا جمع غفیر نظر آ رہا ہے اور جیسے جیسے عاشور کا دن قریب آ رہا ہے امام حسین(ع) اور اہل بیت و انصار(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
کیونکہ پوری دنیا میں موجود ہر عزادار سانحہ کربلا اور امام حسین(ع) کی طرف سے اقدار اور حق و انصاف کی خاطر دی جانے والی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور پرسہ پیش کرنے کے لیے عاشور کے دن کربلا آنا چاہتا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین اور عزاداروں کو خدمات فراہم کرنے اور مراسم زیارت وعزاء کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔















