آٹھ محرم کے جلوس عزاء جناب قاسم(ع) کی شہادت کو یاد کر رہے ہیں

آج محرم الحرام کی سات تاریخ ہے اور کربلا میں عشرہ محرم کے احیاء اور عزاداری کے قیام کے لئے مراسم عزاء اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے اور کربلا کی داخلی سڑکیں، راستے اور مقامات مقدسہ ان عزائی جلوسوں کی آمد کے شاہد بنے ہوئے ہیں۔

آج کے دن کے عزائی جناب قاسم بن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کو یاد کر رہے ہیں۔

اہل کربلا کے ماتمی جلوس اور عزادار اپنے مقررہ راستوں پہ چلنے کے دوران اشعار اور نوحے پڑھتے ہوئے حضرت قاسم(ع) کے مقام و مرتبہ، شجاعت اور روز عاشور اپنے چچا حضرت امام حسین علیہ السلام اور حسینی مقصد کے لئے پیش کی جانے والی عظیم قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ محرم کے پہلے عشرہ میں عزائی جلوس اہل کربلا کے لیے وقف ہوتے ہیں اور اہل کربلا کی جانب سے مراسم عزاء کے احیاء کے لئے مقامات مقدسہ میں ماتمی جلوسوں کی آمد اور برآمدگی ایک قدیم روایت ہے جس کی ابتداء یکم محرم کی صبح ماتمی جلوسوں کی برآمدگی سے ہوتی ہے جو دس محرم تک جاری رہتے ہیں۔

کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی جانب سے مراسم عزاء کے احیاء، عزائی تقریبات کے انعقاد اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کے لئے تیاریوں کا سلسلہ موسم حزن وغم کی آمد سے بہت پہلے ہی شروع کر دیا جاتا ہے۔ جلوسوں کی نقل و حرکت ایک منظم منصوبے کے مطابق ہوتی ہے، ہر جلوس کا راستہ اور وقت پہلے سے مقرر ہوتا ہے۔ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کا عملہ ہر جلوس کے شروع ہونے سے لے کر اختتام تک اس کے ساتھ ہوتا ہے، تاکہ ایک پرسکون اور محفوظ ماحول میں مراسم عزا کی ادادئیگی کو ممکن بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: