میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے زیارت عاشوراء کے بارے میں آگاہی پر مشتمل بینرر آویزاں کیے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے یوم عاشور اور زیارتِ عاشوراء کے بارے میں بہت سے تعلیمی، دینی اور معلوماتی پوسٹر اور بینر آویزاں کیے ہیں۔

بینرز کو میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے ڈیزائن کیا تھا اور انھیں صناعات و فنی حِرفت ڈیپارٹمنٹ نے مختلف مقامات پر آویزاں کیا۔

یہ پوسٹر اور بینر کربلا شہر کے مختلف مقامات پر اور روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو جانے والی سڑکوں اور روضہ مبارک کے گرد ونواح کے علاقوں میں آویزاں کیے گئے ہیں، باب طویریج پل کے آغاز سے باب قبلہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تک جمہوریہ روڈ کے دونوں طرف بڑي تعداد میں یہ پوسٹر موجود ہیں۔

ان بینرز اور پو سٹرز پر آئمہ(ع) کی احادیث درج ہیں اس کے علاوہ راستوں کی رہنمائی کے لیے بھی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے راستوں میں بہت سے بینرز لگائے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: