روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور نے شبہائے محرم کے احیاء کے لیے لائبیریا میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔
مجلس کا انعقاد الغدیر فاؤنڈیشن کے تعاون سے مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے سینٹر فار افریقن اسٹڈیز نے کیا۔
مجلس میں اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مجلس سے لائبیریا میں مرکز کے رابطہ کار شیخ صالح کرامو فوفانا نے خطاب کیا اور حضرت عباس(ع) کی سیرت اور ان کی بصیرت پر روشنی ڈالی۔





