شعبہ حفظ النظام کا عملہ کربلا میں داخلے کے بیرونی راستوں اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف جانے والی سڑکوں پر تعینات ہے اور کربلا میں بعد از ظہر برآمد ہونے والے جلوس عزاء رکضہ طویریج میں شریک عزاداروں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
شعبہ حفظ النظام امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور اپنے دیگر فرائض کو سرانجام دینے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور آلات پر انحصار کرتا ہے، کہ جن میں بیگز اور سامان کی جانچ کے لیے رپيسكین (Rapiscan) آلات، اور نگرانی کے لیے کیمروں کا جدید نظام شامل ہے۔
یہ شعبہ زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور رش کو کم کرنے کے لیے روضہ مبارک کی طرف جانے والی سڑکوں کو آنے اور جانے کے راستوں میں تقسیم کرتا ہے۔













