روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے جلوس عزاء رکضہ طویریج میں شریک عزاداروں کے لیے گزارشات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے دس محرم کو کربلا میں ظہر کے بعد برآمد ہونے والے جلوس عزاء رکضہ طویریج میں شریک عزاداروں سے گزارش کی ہے کہ وہ جلوس میں شرکت کے دوران سب کی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے درج ذیل امور پر عمل درآمد کو یقینی بنائيں:


1- چار میٹر سے زیادہ اونچائی والے علم نہ اٹھائیں کیونکہ جلوس کے راستے پر سبز جالی دار سائباں نصب کیا گیا ہے اور پورے راستہ میں اس کے نیچے گرمی کو کم کرنے کے لیے پانی کے چھڑکاؤ کے لیے چھوٹے چھوٹے فوارے نصب ہیں۔


2- جلدی کرنے اور سامنے والوں کو آگے دھکیلنے وغیرہ سے گریز کریں اور جلوس کی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جلوس عزاء بغیر کسی مشکل کے اپنی منزل کی جانب گامزن رہ سکے۔


3- رکضہ طویریج میں شامل جو عزادار عمر رسیدہ بزرگ ہیں، یا وہ خصوصی افراد میں سے ہیں وہ اور ان کے معاونین جلوس کے آخری تیسرے حصہ میں رہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: