امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت و انصار(ع) کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے کربلا آئے ہوئے زائرین اور عزاداروں کے جمع غفیر نے آج روزِ عاشوراء کی نماز ظہرین روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ادا کی۔
شہادت سے پہلے امام حسین(ع) کی امامت میں ادا کی گئی نماز جماعت کو یاد کرتے ہوئے نمازیوں پر رنج و غم کی فضا چھائی ہوئی تھی نماز پڑھتا ہوا ہر چہرہ سوگوار نظر آ رہا تھا۔
نماز ظہرین کی ادائیگی کے فورًا بعد کربلا میں دنیا کا سب سے بڑا اور منفرد جلوس عزاء رکضہ طویریج برآمد ہوا کہ جس میں لاکھوں عزادار شریک ہیں۔





