[size= 20px][color=#000000;]روضہ مبارک میں شعبۂ صحن کے انچارج اور سامراء جانے والے وفد کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت اور سامراء میں ہر سال عاشوراء کے احیاء کے لیے طے شدہ پروگرام کے تحت روضہ مبارک نے ایک پوری ٹیم سامراء بھیجی کہ جس نے وہاں خدمات کی فراہمی اور مجالس عزاء کے انعقاد کے لیے فرائض سرانجام دیئے۔ متعدد گورنریٹس سے تعلق رکھنے والے زائرین اور عزاداروں کو سامراء لے جانے اور وہاں سے واپس لانے کے لیے روضہ مبارک نے 300 گاڑیاں مہیا کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سامراء میں متعدد عزائی اور خدماتی امور سرانجام دیئے جن میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں پورے سانحہ کربلا اور شہادت امام حسین(ع) کے بیان کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد اور نوحہ خوانی، ماتم اور ديگر عاشورائی مراسم شامل ہیں۔
ہنون نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا سامراء میں عاشوراء کے احیاء کا مقصد امام حسین(ع) اور ان کے اہل و عیال اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی یاد منانا اور امام وقت حضرت امام مہدی(عج) کو پرسہ پیش کرنا ہے۔[/color][/size]















