تنزانیہ میں مومنین کا امام حسین(ع) کے یومِ شہادت کا احیاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور نے تنزانیہ میں امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب کی شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔

اس مجلس عزاء کا اہتمام و انتظام شعبہ کے ذیلی ادارے سنٹر فار افریقن اسٹڈیز نے سفينة النّجاة فاؤنڈیشن کے تعاون سے تنزانیہ کے صوبے پوانی میں کیا تھا۔

تنزانیہ میں مرکز کے نمائندے شیخ جمال عبد اللہ کوسولو نے بتایا ہے مرکز نے تنزانیہ کے صوبہ پوانی میں امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب کا یوم شہادت منانے اور پرسہ پیش کرنے کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد کیا جس میں اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کی بڑي تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مجلس ماہ محرم کی ابتدا سے اب تک مرکز کی طرف سے تسلسل کے ساتھ منعقد ہونے والی مجالس عزاء کا حصہ ہے اس مجلس میں خطیب نے امام حسین(ع) کے راستے اور حسینیت کی طرف دعوت دیتے ہوئے بیان کیا کہ امام حسین(ع) ہی آسمانی دین اسلام کی جڑوں کی نمائندگی کرتے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز کی طرف سے ان مجالس کے انعقاد کا مقصد تمام اقوام کو کلمۂ انسانیت کے سائے تلے اکٹھا کرنا، ظلم و ناانصافی کو مسترد کرنا، مظلوموں کی حمایت کرنا اور امن وآشتی اور بات چیت پر زور دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: