الوافی فاؤنڈیشن: ہم دستاویزی شکل میں متعدد اہم انسائیکلوپیڈیا شائع کرنے پر کام کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے الوافی فاؤنڈیشن کے سربراہ احمد صادق نے کہا ہے کہ ہم دستاویزی شکل میں متعدد اہم انسائیکلوپیڈیا شائع کرنے پر کام کر رہے۔

احمد صادق نے بتایا ہے کہ فاؤنڈیشن کا عملہ دستاویزی میدان میں اہم انسائیکلوپیڈیا شائع کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جس میں 18 جلدوں پو مشتمل اعلی دینی قیادت کے بارے میں ایک خصوصی انسائیکلوپیڈیا بھی شامل ہے، اور اسی طرح روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بارے میں ایک انسائیکلوپیڈیا تیار کیا جا رہا ہے کہ جسے (عشرون عاماً من العمل) کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر دستاویز میں بعثی حکومت کے دور میں عراقی سیاسی قیدیوں کے بارے میں ایک خصوصی انسائیکلوپیڈیا ہے، اور یہ ان لوگوں کی زندگی کے بارے میں ہے جو اس عرصے کے دوران قید اور لاپتہ کیے گئے تھے، اب تک اس کی 50 سے زیادہ جلدیں مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ ایک انسائیکلوپیڈیا ان لوگوں کے بارے میں ہے کہ جنھیں ملک بدر کر دیا گیا یا جو جلاوطنی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ادارے کے پاس متعلقہ حکام کے ساتھ معلومات کے تبادلے اور دستاویزی ذرائع تک رسائی کے حوالے سے رسمی اجازت نامہ موجود ہے، ہم 25 سے زائد وزارتوں اور اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: