ہیئتِ عالیہ برائے احیاءِ تراث کی طرف سے شائع ہونے والی نئی کتاب: التبصرة الجلية والتذكرة الحسامية في المسائل المهمة الرضاعية

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہیئتِ عالیہ برائے احیاءِ تراث نے رضاعت کے احکام پر مشتمل "(التبصرة الجلية والتذكرة الحسامية في المسائل المهمة الرضاعية)" کے نام سے ایک نئی کتاب چھاپی ہے۔

علامہ محقق شيخ حسام الدين طريحي نجفي (متوفى1095هـ) کی اس کتاب کی طباعت کے تمام امور کا اہتمام مذکورہ بالا ہیئت کے ذیلی ادارے مرکز شیخ طوسی برائے مطالعات اور تحقیقات کی طرف سے کیا گیا۔ اس کتاب کے تحقیقی امور کو سید امیر حیدر میالی نے سرانجام دیا ہے۔

مرکز کے معاون مدیر سید ابراہیم شریفی نے بتایا ہے کہ اس کتاب کا شمار استدلالی فقہ کی کتابوں میں ہوتا ہے، اس میں مصنف نے رضاعت کے مسائل اور ان کی تفرعات کو آسان انداز میں بیان کیا ہے، اور زیادہ تر جگہوں پر مصنف نے صرف اہم ادلہ کا ذکر کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: