الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے منعقدہ 24ویں بنات العقیدہ کیمپ کے دوسرے دن کی سرگرمیاں

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے یونیورسٹی کی طالبات کے لیے منعقدہ 24ویں بنات العقیدہ کیمپ کے دوسرے دن کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے سدر فارم میں منعقد ہونے والے اس کیمپ میں کربلا اور بغداد گورنریٹس کی 200 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔

کیمپ کے دوسرے دن متعدد ثقافتی، تعلیمی، طبی اور عقائدی سرگرمیوں سمیت فکری و معلوماتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔صبح کے سیشن کا آغاز فاطمہ بنت اسد اسکول کی استاد محترمہ سيدة ميعاد عبد الأمير نے (وهَلِ الدّين إلاّ الحُب) کے عنوان سے ایک فکری و عقائدی لیکچر دیا۔

دوسرے دن کی اہم سرگرمیوں میں ڈاکٹر زینب عدنان کا ایک طبی لیکچر بھی شامل تھا، جس کے دوران انہوں نے خواتین کو متاثر کرنے والی بیماریوں اور ان سے بچاؤ اور علاج کے طریقوں کے بارے میں گفتگو کیاور شرکاء کو مفید طبی مشورے فراہم کیے۔
واضح رہے کہ بنات العقیدہ کیمپ یونیورسٹی کی طالبات میں مذہبی اور ثقافتی بیداری بڑھانے اور انہیں معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی کاوشوں کے فریم ورک میں ایک اہم قدم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: