حال ہی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور نے سلسلۂ العمید کی اٹھارویں کتاب شائع کر دی گئی ہے۔
(الأئمّة الأطهار -عليهم السلام- مراجعة في الأدوار والآثار) کے نام سے شائع ہونے والی اس کتاب کی تجمیع واشاعت کا اہتمام العمید انٹرنیشنل سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کی جانب سے کیا گیا۔
مرکز میں نشر واشاعت کے انچارج ڈاکٹر شوقی موسوی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ نئی اشاعت امن اور شناخت کی ترسیخ میں آئمہ اہل بیت(ع) کے کردار کو اجاگر کرتی ہے، اس میں اہل بیت(ع)کی تراث سے متعلق تین تحقیقی مقالات مذکور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلا تحقیقی مقالہ (الطوفان والسفينة: الإمام الحسين(عليه السلام) في نصوص الجيل التسعيني) کے نام لکھا گیا ہے جس میں امام حسین(ع) کی شخصیت پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ جو زندگی کے مختلف شعبوں میں اور نوے کے عشرے کے شاعروں کی یادوں میں اپناموجود ہیں۔
انہوں نے جاری رکھےتے ہوئے بتایا کہ دوسرے مقالہ کا عنوان:(الإمام السجّاد -عليه السلام- رائد الإصلاح الاجتماعيّ في العصر الأموي)، اور تیسرے مقالہ کا موضوع: (الحوار الحضاري مع الآخر عند الإمام جعفر الصادق -عليه السلام-) ہے۔
واضح رہے کہ اس کتاب میں مذکور مواد کو العمید ٹریڈ میگزين سے اخذ کیا گیا ہے۔