نجف اشرف.. مبلغینِ زیارتِ اربعین کی تیرھویں سالانہ کانفرنس

آج بروز سوموار نجف اشرف میں حوزہ علمیہ کے مبلغینِ زیارتِ اربعین کی تیرھویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد ہوا کہ جس میں چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے دوران تبلیغی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا نعرہ تھا: ((طلبة الحوزة العلمية يحيون الشعائر الدينية على طريق الزيارة الأربعينيّة))
( زیارت اربعین کے راستے میں حوزہ کے طلباء دینی شعائر کا احیاء کریں گے)

کانفرنس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد شہدائے عراق کے لیے فاتحہ پڑھی گئی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور کے معاون سربراہ شیخ عادل وکیل نے کہا: مبلغینِ زیارتِ اربعین کی تیرھویں سالانہ کانفرنس کا مقصد زیارت میں فقہی اور عقائدی پہلو کو تقویت دینا اور عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کی طرف سے پوچھے گئے شرعی سوالات کے جواب دینے کے عمل کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) زائرین اربعین کو خدمات فراہم کرنے اور دسیوں لاکھ زائرین والی اس زیارت کی کامیابی کو یقینی بنانے میں فعّال کردار ادا کرتا ہے اور اس کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طالب علم شیخ مصطفی نجم خفاجی نے کہا: یہ کانفرنس بڑے پیمانے پر تبلیغی منصوبہ کا سالانہ آغاز ہے جس کے مخاطب عراق کے مختلف صوبوں سے کربلا جانے والے دسیوں لاکھ زائرین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد اعلی دینی قیادت کے زیر سرپرستی اور حوزہ علمیہ کے طلباء کے تعاون سے مذہبی بیداری پھیلانا اور زائرین کے شرعی سوالات کے جوابات دینا ہے، انھوں نے کہا کہ شرعی احکام اور عقائدی امور کے بیان کے لیے کربلا کی طرف جانے والے راستوں پر مبلغین کو تقسیم کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: