کمپلیکس کے انچارج سید علی مہدی عباس نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہر سال قمر بنی ہاشم فاؤنڈیشن کے تعاون سے شیخ کلینی کمپلیکس میں چہلم امام حسین(ع) کی مناسبت سے مجالس عزاء کا انعقاد کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تین روزہ مجالس عزاء اربعین امام حسین علیہ السلام اور امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی یاد منعقد کی جاتی ہے۔
اس مجلس کے خطیب شیخ فاضل السعیدی نے کہا ہے کہ اس مجلس عزاء کے دوران متعدد موضوعات پر گفتگو کی گئی، جن میں امام حسین علیہ السلام کے مواقف، ان کی سیرت مبارکہ اور دین محمدی کی بقاء اور تحفظ کے لیے پیش کی جانے والی قربانیوں، اصلاحی انقلاب اور امام رضا علیہ السلام کی شہادت شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس کا اختتام امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت (علیہم السلام) کے مصائب اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی پر ہوا۔