میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی ایامِ اربعین کے دوران کاوشیں اور اچیومنٹس

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے 1صفر 1446ھ سے لے کر 20صفر 1446ھ تک کی اپنی کاوشوں اور اچیومنٹس کے بارے میں مطلع کیا ہے۔

شعبہ کے سربراہ سیدعلی بدری نے کہا ہے کہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے ماہ صفر کی پہلی تاریخ سے اپنے صحافتی اور تکنیکی عملے کی جہود کو متحرک دیا تھا، ہمارا عملہ اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا کی طرف پیدل مارچ کرنے والے زائرین کے ساتھ ساتھ رہا اور پیدل آنے والے زائرین کے تمام راستوں کو ناصرف کوریج دی بلکہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا اداروں کے لیے سہولیات بھی فراہم کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے زیارت اربعین کے تمام پہلوؤں کی کوریج اور ان کا احاطہ کرنے کے لیے کام کیا، خبروں اور فنی امور پر 335 ​​مختصر ویڈیوز کلپس تیار کیے اور اس یے علاوہ 21 دستاویزی فلمیں اور ویڈیو کلپس بنائے۔

بدری نے مزید کہا کہ 359 تحریری خبريں، 201 انفوگرافکس، اور 37 تصویری کہانیاں شائع کیں۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے بتایا کہ ہمارے عملے نے اربعین کے بارے میں چھ اخباری کہانیاں، 80 مضامین، نو پریس ریسرچ، متعدد لوگوں کے رائے لی، 45 نیوز کوریج اور 64 ٹی وی انٹرویوز کیے، اور 1284 فوٹوگرافک تصاویر لیں۔

براہ راست نشریات کے بارے میں بدری نے بتایا اس سروس سے 123 چینلز نے استفادہ کیا، 538 میڈیا پرنسز کو خصوصی پریس کارڈ جاری کیے، اور مسلسل 480 گھنٹے براہ راست نشریات فراہم کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: