زائرینِ اربعین کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے فراہم کی جانے والی طبی خدمات
زائرین کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے بارے میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے بتایا ہے کہ 35 طبی مراکز، 65 پیرا میڈیکس ٹیموں اور 30 بڑی اور چھوٹی ایمبولینسوں کے ذریعے زائرینِ اربعین کو طبی خدمات فراہم کی گئی اور 4112 مریضوں کو ایمبولنس کے ذریعے طبی مراکز میں لایا گیا اور قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا گیا، اس کے علاوہ عباس عسکری برگيڈ نے بھی طبی خدمات فراہم کیں اور کل 4045441 مریضوں نے ان مرکز سے علاج معالجہ حاصل کیا کہ جن میں سے 80 افراد کو کینسر کی ادویات فراہم کی گئيں اور مجموعی طور پر 84.5 ٹن ادویات تقسیم کی گئیں۔