روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فاطمہ بنت اسد(س) ڈویژن برائے قرآنی علوم نے خواتین کے لیے اپنے ہفتہ وار پروگرام (مناهل رويّة) کا آغاز کر دیا ہے۔
معاشرے میں قرآنی ثقافت کی نشر واشاعت کے مقصد کے تحت اس پروگرام کا انعقاد مرکز صدّيقہ طاهرہ(س) میں عبادت اور ایمان کے ماحول میں ہوا۔
اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد دعا ندبہ پڑھی گئی اور پھر امام مہدی(عج) کے منصب امامت پر فائز ہونے کی مناسبت سے ولائی قصیدے پڑھے گئے۔
ڈویژن نے اپنے اس ہفتہ وار پروگرام کا اختتام امام زمانہ(عج) کے جلد ظہور کی دعا سے کیا۔