روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے لبنانی عوام کے لیے مالی عطیات جمع کرنے کے لیے خصوصی اکاؤنٹ نمبرز کا اعلان کیا ہے، کیونکہ لبنان پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے بعد متاثرہ لبنانی شہریوں کے لئے انسانی بنیادوں پر امدادی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
یہ اقدام اُن شہریوں کی شمولیت کو آسان بنانے کے لئے کیا گیا ہے جو اس مشکل وقت میں لبنانی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اور لبنانی شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات حاصل کرنے کوششوں کو فروغ دینے کے لئے ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے نجف میں اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے کی جانے والی اپیل کے بعد امدادی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔