روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل کے بعد امدادی مہم کا آغاز کیا تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
اس مہم میں مالی عطیات دینے کے خواہشمند شہریوں کے لئے خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن کی نگرانی روضہ مبارک کا شعبہ دینی امور کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے مالی عطیات جمع کرنے کے لیے اکاؤنٹ نمبرز مختص کیے ہیں اور امدادی کمیٹی سے رابطہ کرنے کے لیے فون نمبرز فراہم کیے ہیں، تاکہ عطیہ دینے کے خواہشمند شہریوں کی اس مہم میں شرکت کو آسان بنایا جا سکے، اور ان مشکل حالات میں لبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنے کی کوششوں کو بڑھایا جا سکے۔