الکفیل میوزیم نے اپنے نوادرات کو برقی طور پر دکھانے کے لیے تھری ڈی ڈسپلے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے

الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ انھوں نے اپنے عجائب گھر کے نوادرات کو اپنی ویب سائٹ پر برقی طور پر دکھانے کے لیے تھری ڈی ورچوئل ڈسپلے ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز کر دیا ہے۔

عجائب گھر کے انچارج صادق لازم زیدی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی تمام زاویوں سے میوزیم کے نوادرات کا ایک جامع اور تفصیلی نظارہ فراہم کرتی ہے، جس کی بدولت دلچسپی رکھنے والوں کو شخصی طور پر میوزیم میں آئے بغیر ہی ان نوادرات کی درست تفصیلات کے بارے میں جان کاری حاصل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم موجودہ مرحلے کے تقاضوں کے مطابق اٹھایا گیا ہے کیونکہ انٹرنیٹ کے ذریعے ان نوادرات تک رسائی کو ممکن بنانا ضروری ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ میں ہر پیس کی متعدد زاویوں سے تصویر کشی کی گئی اور ہر پیس کی 100 سے زیادہ تصاویر لینے کے بعد مخصوص پروگراموں کا استعمال کرتے ہوئے تھری ڈی فارمیٹ میں تبدیل کیا گيا، تاکہ اسے ویب سائٹ پر اعلی معیار کے ساتھ ڈسپلے کیا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ مزید نودرات کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کے لیے کام جاری ہے اور میوزیم میں نودرات کی کثرت کے پیش نظر یہ ایک طویل مدتی منصوبہ ہے اور انھیں برقی طور پر بتدریج ویب میوزیم میں شامل کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: