سيدة نساء العالمين حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت ( بمطابق پہلی روایت ) کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ خطابت و حسینی تبلیغ کی جانب سے مرکزی مجلس عزاء کا انعقاد جاری ہے ۔
شعبہ خطابت و حسینی تبلیغ کے خطیب سید حسن الحسینی نے کہا کہ "سيدة نساء العالمين حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت ( بمطابق پہلی روایت ) کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے صحن اطہر میں ہر سال مرکزی مجلس عزاء کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ جو تین روز جاری رہتی ہے۔ "
انہوں نے کہا کہ اس مجلس عزاء میں مختلف موضوعات پر بات کی گئی جن میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل، ان کی سیرت مبارکہ، ان کے علم، فصاحت و بلاغت، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک ان کا مقام و مرتبہ شامل ہیں۔مجلس میں نبوت اور امامت کے دفاع کے لیے آپ کی جانب سےپیش کی جانے والی عظیم قربانیوں اور آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بھی بیان کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کا معاملہ ایک ایسا معاملہ ہے کہ جو بہت سے فکری اور نظریاتی شکوک و شبہات سے گھرا ہوا ہے، اور ہم نے اس مجلس میں ان شکوک کا جواب دینے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے، خاص طور پر ان شکوک و شبہات کے جو نوجوانوں کے ذہنوں میں آتے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اہل بیت علیہم السلام کے ایام و مناسبات کے احیاء اور ان کی معرفت، علم و فضائل اور تعلیمات کو عام کرنے کے لئے خصوصی تقاریب وعزائی مجالس کا انعقاد کرتا ہے۔






