روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تربیت و تعلیم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نئے تعلیمی سال (2024-2025) کے آغاز پر تیسرے سالانہ فورم کا انعقاد فورم کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر حسن داخل، ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اہلکاروں اور العمید ایجوکیشنل گروپ کے سکولوں اور کنڈرگارٹن کے درسی اور انتظامی عملے کے علاوہ روضہ مبارک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کی بڑي تعداد نے شرکت کی۔
اس فورم سے ڈاکٹر حسن دخیل نے استقبالیہ خطاب کیا، جس کے بعد اداری معاون یوسف طائی نے موجودہ تعلیمی سال کے لیے انتظامی تعاون کی نوعیت اور اسٹریٹجک منصوبوں کے حوالے سے فریم فریم ورک اور ڈیپارٹمنٹ کے ورژن کو بیان کیا۔
فورم میں العمید ایجوکیشنل گروپ کے نئے شعار کے اجراء کا بھی مشاہدہ کیا گيا جو کہ جدّت اور علمی ولسانی ورثے کے امتزاج کو ظاہر کرتا ہے، اس کے علاوہ ادارے کی عملے کی جانب سے تیار کردہ متعدد برقی پروگراموں کے ایک مجموعہ کو بھی لانچ کیا گیا کہ جو تعلیم کے حصول اور سیکھنے کے عمل کو آسان اور زیادہ فائدہ مند بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
تقریب کے آخر میں ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے تعلیمی گروپ کے اسکولوں اور کنڈرگارٹنز کی انتظامیہ کو اعزازات سے نوازا اور ان کی کاوشوں کو سراہا کہ جن کی بدولت العمید ایجوکیشنل گروپ نے ہر تعلیمی سطح پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔












