روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات میں قاجاری دور کی ایک قدیم گھڑی بھی موجود ہے کہ جسے (ساعة الخواجه أحمد المنضدية) کہا جاتا ہے۔
تانبے سے بنی اس گھڑی کو سن 1273 ہجری میں ایرانی شہر یزد میں بنایا گیا تھا جبکہ نباتی نقش ونگار سے مزیّن اس کا غلاف یا بیرونی ڈبہ لکڑی اور شیشے سے بنا ہوا ہے، اور ستونوں کے اوپر سجا تاج قاجاری دور کی عکاسی کرتا ہے۔
گھڑی کی اونچائی تقریباً 53 سینٹی میٹر ہے اور اس کا وزن تقریباً 7350 گرام ہے، اس کا منفرد ڈیزائن اور خوبصورت نقش ونگار اسے ایک نادر اور ممتاز پیس بناتے ہیں۔
اس گھڑی پر فارسی زبان میں لکھا گیا ہے: (معرکۂ کربلا میں علمدار حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے لیے وقف ہے/ سب سےادنی انسان خواجہ احمد الساعاتی کی طرف سے تحفہ/ یزد / ابتداءِ محرم 1273ھ)۔
الکفیل میوزیم میں بہت سے نایاب اور تاریخی نودرات اور گھڑیاں موجود ہیں کہ جو اسلامی اور فنی ورثے کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں۔
