شعبہ فکری امور اور ریڈ کراس کا مشترکہ تعاون بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عبباس(ع) کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور نے عراق میں بین الاقوامی ریڈ کراس مشن کے ساتھ مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال گیا۔

عراق میں انتہا پسندی کے جرائم کو دستاویزی شکل دینے کے لیے قائم کردہ مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے "عراقی سینٹر فار ڈاکومینٹیشن آف ایکسٹریمسٹ کرائمز "کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عباس قریشی نے بتایا کہ آج نجف اشرف میں قائم ہمارے مرکز میں بین الاقوامی ریڈ کراس کا وفد تیری موکیشو کی سربراہی میں تشریف لایا کہ جن کے ساتھ مشیروں کا ایک گروپ بھی تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملاقات کے دوران مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی، جن میں انتہا پسند گروپوں کی جانب سے شہریوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم کو دستاویزی شکل دینا اور مفاد عامہ کے لیے دونوں اداروں کے درمیان مزید تعاون کے طریقوں کو تلاش کرنا شامل تھا۔

اس موقع پر تیری موکیشو نے کہا کہ عراق میں انتہا پسندی کے جرائم کی دستاویزات کا مرکز اپنے مسلسل کاموں اور شہریوں کے خلاف ہونے والے جرائم کو دستاویزی شکل دینے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مرکز کی حکمت عملی اور اس میدان میں واضح وژن کو بہت سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: