العمید یونیورسٹی کے میڈیکل کالج نے برطانوی ڈاکٹروں کی نگرانی میں طلباء کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔
کالج میں تدریسی خدمات انجام دینے والی محترمہ ڈاکٹر لمیاء عبد الكريم نے کہا ہے کہ یہ کالج اپنے طلباء کی تربیت کے لیے برطانیہ کے ڈاکٹروں کے زیرِ نگرانی خصوصی ورکشاپس کا اہتمام کرنے کے حوالے سے منفرد مقام کا حامل ہے، کیونکہ یہ سہولت عراق میں موجود کسی بھی دوسری یونیورسٹی میں دستیاب نہیں ہے۔ یہ ورکشاپس ابتدائی طبی امداد، ریسکیو اور نظام تنفس وغیرہ جیسے موضوعات میں طلباء کی طبی مہارتوں کو بڑھانے اور انھیں ایک منفرد تعلیمی تجربہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
















