شعبۂ معارف کی بصرہ یونیورسٹی میں لگائی گئی کتابی نمائش "معرض الكتاب الشامل" میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ معارف اسلامی وانسانی نے بصرہ یونیورسٹی میں لگائی گئی کتابی نمائش "معرض الكتاب الشامل" میں شرکت کی ہے۔

یہ نمائش دار الفیحاء برائے طباعت، نشر و تقسیم کی جانب سے جامعہ بصرہ (کلیات باب الزبیر) کے لائبریری ہال میں، مرکزی لائبریری کے سیکرٹریٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

اس نمائش میں شعبہ کی نمائندگی اس کے ذیلی ادارے مرکز تراث البصرہ کا پویلین کر رہا ہے کہ جس میں مرکز کی ادب، تاریخ، فکر، تراث، فقہ، تفسیر، حدیث اور دیگر علوم سے متعلق کتابیں و مطبوعات رکھی گئی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ معارف اسلامی اور انسانی عالمی اداروں کے ساتھ رابطہ بڑھانے، خاص طور پر ثقافتی اور فکری میدان میں تعلقات کو فروغ دینے اور اپنے متنوع مطبوعات کا تعارف کرانے کے لیے اس طرح کی نمائشوں میں شرکت کرتا رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: