روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقدہ ثقافتی مقابلے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے فاتحین کاحضرت زینب سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد میں موجود ہونا ضروری ہے، جو بروز جمعہ 08 نومبر 2024 کو نماز مغربین کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اباب قبلہ کے سامنے منعقد کیا جائے گا۔
اگر کسی وجہ سے اس مقابلے کا فاتح جشن میں شرکت کرنے سے قاصر ہو تو وہ نتائج کے اعلان کے بعد زیادہ سے زیادہ (4) دنوں کے اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالیاتی امورسے اپنا انعام وصول کر سکتا ہے اور اس کے لئے اپنے ساتھ شناختی دستاویزات کا لانا ضروری ہے۔
مقابلے کے دس فاتحین کے نام یہ ہیں:
1. حسين احمد زايد السهلاني/ ذي قار
2. حيدر عبد الحسين زوين / النجف الأشرف
3. حيدر محي عبود الصائغ / كربلاء المقدسة
4. صادق مهدي عباس الصافي / كربلاء المقدسة
5. غسان علاوي محمد الكوام/ ذي قار
6. محمد فاضل ظاهر الحسيناوي/ ذي قار
7. إسراء نصير حسين القرغولي/ ذي قار
8. بتول سعد إسماعيل. لوحيلي/ البصرة
9. فاطمه علي حامد السعبري/ بابل
10. هيفاء صاحب مصطفى الحسني/ بغداد

