حضرت زینب(عليهما السلام) کے جشن میلاد کی پُرمسرت مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہرطرف خوشی اور مسرت کے مظاہر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ الصحن الشريف نے حضرت زینب(عليهما السلام) کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پر روضہ مبارک کو خوشی کے مظاہر اور قدرتی پھولوں اور گلابوں سے سجانا شروع کر دیا ہے۔

شعبہ صحن الشریف کے معاون سربراہ سید زین العابدین القریشی نے کہا کہ " حضرت زینب(عليهما السلام)کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پر ہمارا عملہ قدرتی پھولوں ، گلابوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے روضہ مقدس کی تزئین و آرائش کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک میں جگہ جگہ حضرت زينب (عليها السلام)کے فضائل اور مراتب اور مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینر لگائے جا رہے ہیں۔ ان بینرز پر کڑھائی اور سلائی کا کام روضہ مبارک کے شعبہ ہدایا و نذورات سے منسلک سلائی اور کڑھائی ڈویژن نے کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس مبارک دن کی مناسبت سے ہم روضہ مبارک کے باب قبلہ پر مرکزی جشن کی تیاریوں کے لئے بھی انتظامات اور تزئین و آرائش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک میں آنے والے زائرین اور مومنین کو اس یوم سعید کی مبارک باد پیش کرنے کے لئے مٹھائیوں اور گلاب کے پھولوں پر مشتمل تحائفی پیکٹس بھی تیارکئے جا رہے ہیں ۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: