ضریح مبارک حضرت عباس(ع) کو جشن میلادحضرت زینب کبری (عليها السلام) کی مناسبت سے پھولوں کی چادروں سے مزین کر دیا گيا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ حرم الشریف نے حضرت زینب کبری (عليها السلام) کے جشن میلاد کے قریب آتے ہی پورے روضہ مبارک اور خاص طور پر ضریح مبارک کو قدرتی پھولوں اور گلابوں کی چادروں سے مزین کرنا شروع کر دیا ہے۔

شعبۂ حرم الشریف کا عملہ اہل بیت علیہم السلام کے ایام اور مناسبات کو منانے کے لئے خصوصی انتظامات اور تیاریاں کرتا ہے اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی تیاریوں کے سلسلہ میں شعبہ کے عملے نے ضریح مبارک حضرت عباس(ع) کو گلدستوں اور پھولوں کی چادروں سے مزین کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے اس پرمسرت مناسبت پر ضریح مبارک کو سجانے کے لیے خوبصورت، خوش رنگ اور خوشبودار قدرتی پھولوں اور گلابوں کو کافی اہتمام سے دیدہ زیب انداز میں ترتیب دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: