روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نے "لأنّكِ ريحانة" مقابلہ شروع کیا ہے۔
مقابلے میں سید محمد باقر السیستانی کی کتاب "رسالة المرأة في الحياة" (زندگی میں عورت کا پیغام) کا مطالعہ کرنا اور پھر تحریری سوالات کے جوابات دینے ہوں گے جو بعد میں مقابلہ کے دوران پوچھے جائیں گے۔
یہ مقابلہ صرف یونیورسٹی کی طالبات کے لیے ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آن لائن فارم میں موجود تمام خانوں کو پُر کیا جائے، کتاب کو بذریعہ لنک ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
یہ مقابلہ مرکز الصدیقہ الطاہرہ (سلام اللہ علیہا) کہ جو کربلاء میں مسجد صاحب الزمان (عجل اللہ تعالی فرجہ) کے قریب واقع ہے میں حضوری طور پر منعقد ہوگا۔
مقابلہ بروزجمعہ، 10 جنوری 2025 کو ہوگااور رجسٹریشن کی آخری تاریخ بدھ، 1 جنوری 2025 ہے۔
جیتنے والوں کو نقدانعامات دیئے جا ئیں گے، جو درج ذیل ہیں:
پہلا انعام: 750,000 دینار۔
دوسرا انعام: 600,000 دینار۔
تیسرا انعام: 400,000 دینار۔
آخری سات انعامات: 250,000 دینار۔
آخری سات انعامات کی مالیت 250 ہزار دینار ہے۔
مقابلے میں شرکت کے لیے، یہاں کلک کریں۔http://bit.ly/4fmH3Sj
