حضرت فاطمہ(ع) کی شہادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ہر گوشہ میں سوگ کے آثار

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ الصحن الشريف نےسیدۃ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت (بمطابق دوسری روایت) کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں سوگ کے اظہار کے لیے سیاہ چادریں،سیاہ پرچم اورعزائی بینرز لگانا شروع کر دیئے ہیں۔

شعبہ صحن الشریف کے نائب سربراہ سید زین العابدین القریشی نے کہا کہ "ہمارے شعبے کے عملے نے موسمِ احزانِ فاطمی اور سیدۃ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت (بمطابق دوسری روایت) کے قریب آتے ہی میں روضہ مقدس میں حزن اور سوگ کے آثار پھیلانا شروع کر دیے ہیں۔ "

انہوں نے کہا کہ شعبہ کے عملہ نے ایام فاطمیہ کے احیاء کے لئے سیاہ علم، سیاہ چادریں، عزائی بینرز پورے روضہ مبارک ور اس کے گردونواح میں آویزاں کیے ہیں کہ جن پر اس المناک دن اور حضرت زہراء سلام اللہ علیہا سے متعلق احادیث اور کلمات تحریر ہیں۔ ان بینرز پر کڑھائی اور سلائی کا کام روضہ مبارک کے شعبہ ہدایا و نذورات سے منسلک سلائی اور کڑھائی ڈویژن نے کیا ہے اور مختلف سائز اور شکلوں میں بنائے گئے ان بینرز پر عزائی کلمات اور حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے کے فضائل اور مراتب تحریر ہیں۔

ایام فاطمی کے احیاء کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے مخصوص عزائی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت حرم مطہر کے اندر اور باہر مجالس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا اور ماتمی جلوسوں نکالے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: