شام میں حرم مطہر کے وفد کے سربراہ جناب خلیل حنون نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے لبنانی عوام کی انسانی امداد اور ان کی مشکلات کو کسی حد تک کم کرنے کے لیے جاری مہم کے ضمن میں بے گھر لبنانی افراد خصوصا بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے گرم کپڑوں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے اور شام میں موجود روضہ مبارک کا امدادی وفد بے گھر لبنانی افراد کے لئے قائم کردہ یلیف سینٹرز میں سردیوں کے کپڑے تقسیم کر رہا ہے۔
یہ امدادی مہم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پر شروع کی ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کپڑے خریدے گئے ہیں اور اب تک ایک سے 16 سال کی عمر کے 5,000 بچوں اور 1800 خواتین کو گرم کپٹے فراہم کئے جا چکے ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "کپڑوں کی تقسیم عراقی ہلال احمر اور وہاں کے متعلقہ حکام کے تعاون سے کی جا رہی ہے تاکہ تمام بے گھر افراد تک امداد پہنچائی جا سکے۔"
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے لبنانی عوام کو امداد فراہم کرنے کے لیے ایک وسیع مہم شروع کی ہے، اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے ہزاروں ٹن امدادی سامان پر مشتمل کئی امدادی قافلے شام بھیجے جا چکے ہیں، اس کے علاوہ روضہ مبارک نے ایک مستقل میڈیکل کیمپ، ایک متنقل ہسپتال بھی وہاں قائم کیا ہے، اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیموں کو شام بھیجا ہے جبکہ ادویات و غذائی اشیاء سے بھرے دسیوں ٹرک بھی آئے روز شام روانہ کیے جا رہے ہیں، اسی طرح وہاں کیمپس میں رہنے والے لبنانی خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے وہاں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنا مرکزی باورچی خانہ بھی قائم کیا ہے۔


