فیڈریشن آف برٹش رائل میڈیکل کالجز نے العمید یونیورسٹی کے طلباء کی علمی سطح، اس کے تعلیمی ماحول اور انفراسٹرکچر کی تعریف کی ہے۔

فیڈریشن آف برٹش رائل میڈیکل کالجز کے بین الاقوامی امتحانی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبد المجید سلماسی نے العمید یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کے طلباء کی علمی سطح، اس کے تعلیمی ماحول اور انفراسٹرکچر کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار "ہم اپنے کالجز میں طبی تعلیم کو کس طرح آگے بڑھا سکتے ہیں" کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کے دوران کیا۔ یہ ورکشاپ العمید یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کی جانب سے منعقد کی گئی تھی، جس کا مقصد طبی تعلیم کو فروغ دینا اور تدریس اور تشخیص کے جدید ترین طریقوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

ڈاکٹر عبد المجید سلماسی نے کہا کہ "العمید یونیورسٹی میں فیکلٹی آف میڈیسن کے طلباء مثبت اور منفی معلومات کے درمیان فرق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی میں طبی تعلیم کے حصول کے دوران ڈاکٹر اور مریض کے درمیان مضبوط تعلق قائم کرنا بھی سکھایا جاتا ہے، کہ جو طبی مشق کا ایک اہم ستون ہے۔"

انہوں نے یونیورسٹی کی جدید عمارت، ہالز اور جدید ترین سائنسی آلات سے آراستہ لیبارٹریز کے ساتھ ساتھ مناسب تدریسی ماحول اور قابل پروفیسرز کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا، کہ جو طلباء کو بہترین تعلیمی تجربات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

سلماسی نے طلباء کو درپیش چیلنجز کو پیش کرنے، رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے اور ان کے مناسب حل تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے ورکشاپ کی اہمیت پر زور دیا، جو عراق میں طبی تعلیم کی ترقی اور اسے بین الاقوامی سطح پر بنانے میں معاون ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: